
ثقلین مشتاق
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ بدقسمتی چل رہی ہے جب کہ وہ ورلڈ کلاس پلیئر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے فائنل میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پریس کانفرنس کی جس میں وہ بابر اعظم کی خراب کارکردگی کے باوجود بھی ان کی حمایت کرتے نظر آئے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ اگر آپ چیمپئن ہیں تو آپ کو پہلی اور دوسری اننگز میں چیمپئن ہونا ہے، سری لنکا نے خود کو دو میچز میں چیمپئن ثابت کیا وہ اس کے حقدار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا ایشیا کا نیا سلطان، پاکستان کا خواب ادھورا رہ گیا
انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچے، جس انداز سے سے بھی کھیل رہے ہیں یہاں تک پہنچ تو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں کمی رہ گئی ہے اسے ضرور دیکھیں گے، بابر اعظم کے ساتھ بدقسمتی چل رہی ہے جب کہ وہ ورلڈ کلاس پلیئر ہیں۔
ہیڈ کوچ کہتے ہیں سری لنکا کے خلاف ہم نے شروع کے صرف 9 اوورز اچھے کھیلے ہیں باقی 31 اوور میں سری لنکا کا غلبہ رہا جس پر تعریف کرنی چاہیے۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہم چھوٹی چھوٹی غلطیاں کر رہے ہیں جنہیں ہمیں دور کرنا ہے، ہم ایک یونٹ کی طرح اچھا کھیلتے ہوے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر اوپر نیچے کرنے کا مطلب ہوگا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد نہیں ہے، پلیئرز کو جانچنے کے لئے وقت تو دینا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک کی ٹوئٹ نہیں دیکھی، جو ٹوئٹ آپ سنا رہے ہیں اس کا کیا جواب دوں، کیا یاری دوستی نہیں ہونی چاہیے، میں تو ہمیشہ کہتا ہوں کہ سب کے ساتھ یاری دوستی ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے ایشیاکپ کے فائنل میں قومی ٹیم کی شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم سلیکشن پر تنقید کی تھی۔
– When will we come out from friendship, liking & disliking culture.
Allah always helps the honest…— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) September 11, 2022
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی ہی مدد کرتا ہے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News