Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نیدر لینڈز کی یو اے ای کو شکست

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نیدر لینڈز کی یو اے ای کو شکست
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نیدر لینڈز کی یو اے ای کو شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ نیدر لینڈز کی یو اے ای کو شکست

گیلونگ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز نے یو اے ای کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

Advertisement

اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم 41 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ ورتایا اروند 18 اور کاشف داؤد 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

نیدر لینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فریڈ کلاسش 2 جب کہ ٹم پرینگل اور رولف وین ڈر مروی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر 1 گیند قبل ہدف مکمل کرلیا جب کہ میکس او ڈاؤڈ 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں کولن ایکرمین 17، کپتان اسکوٹ ایڈورڈ 16، ٹم پرینگل 15 اور بس ڈی لیڈز 14 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے 3، باسل حمید، ظہور خان اور افضل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ پر موسم اثر انداز ہوگا؟ اہم خبر آگئی

Advertisement

واضح رہے کہ ایونٹ کا پہلا میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایونٹ کے پہلے اپ سیٹ کے ساتھ نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر