
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
Pakistan have set India a target of 160 🎯
Who will be the happier team? 🤔#T20WorldCup | #INDvPAK | 📝 https://t.co/H9EE5QNfGD pic.twitter.com/jrzSH83cyD
Advertisement— ICC (@ICC) October 23, 2022
بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز مایوس کن رہا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
اس کے بعد چوتھے اوور میں وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔
افتخار احمد 50 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر محمد شامی کا شکار بنے۔
Fifty and gone!
Iftikhar Ahmed’s entertaining stay at the crease comes to an end ☝#T20WorldCup | #INDvPAK | 📝 https://t.co/H9EE5QNfGD pic.twitter.com/mSDaAfVlga
— ICC (@ICC) October 23, 2022
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
🚨 T O S S A L E R T 🚨
India win the toss and opt to field first 🏏
Our lineup for the match 🇵🇰#WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #INDvPAK pic.twitter.com/tTjEQh17OI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 23, 2022
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پچ بولنگ کےلیے بہتر لگ رہی ہے، میچ کی بہت اچھی تیاری کی ہے۔
دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیتنے کے بعد بولنگ کرتے۔
بڑے ٹورنامنٹ کے بڑے معرکے کی بڑی تیاری مکمل ہو گئی ہے،دوسری جانب شائقین کرکٹ کیلئے بھی اچھی خبر ہے کہ میلبرن کا موسم بھی قدرے بہتر ہوگیا، بارش کے امکانات انتہائی کم ہو گئے ہیں۔
کپتان بابراعظم کی قیادت میں محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ،محمد نواز، حیدر علی ، شان مسعود بھی بلا گھمانے کیلئے پرعزم ہیں۔
The whole nation is behind you! Best wishes for the T20 World Cup campaign 🇵🇰👏#WeHaveWeWill pic.twitter.com/ULha2f9PWj
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 22, 2022
جبکہ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی، روہت شرما، سوریا کمار یادیو اور ہردیک پانڈیا پرانحصار کر رہی ہے۔
Good luck team Pakistan 🇵🇰 for the most awaited game of #ICCT20WorldCup2022 #PAKvIND pic.twitter.com/jzxQwIIazE
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 22, 2022
پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آ چکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News