Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بنگلادیش انڈر 19 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

Now Reading:

پاک بنگلادیش انڈر 19 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
پاک بنگلادیش انڈر 19 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاک بنگلادیش انڈر 19 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی انڈر 19 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی انڈر 19 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک چار روزہ میچ، 45 اوورز پر مشتمل تین ون ڈے میچز اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعد بیگ بنگلادیش کے خلاف قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان مقرر

Advertisement

امپائر راشد ریاض، شوزب رضا اور ولید یعقوب آن فیلڈ اور ریزرو امپائر کے فرائض انجام دیں گے جب کہ تمام چھ میچز میں ریفری کے فرائض پروفیسر محمد جاوید ملک انجام دیں گے جو پی سی بی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز اور انٹرنیشنل پینل آف آئی سی سی میچ ریفریز کے رکن ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول ہونے والے میچز اب ملتان اسٹیڈیم میں منتقل کردیے گئے ہیں جب کہ تمام میچز اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے چار روزہ میچ 4 سے 7 نومبر تک کھیلا جائے گا جب کہ پہلا ون ڈے 10 نومبر، دوسرا 12 نومبر اور تیسرا 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement

علاوہ ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے دو ٹی ٹوئنٹی میچز 16 اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

          دوسری جانب پاک بنگلادیش سیریز کی وجہ سے ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے قائد اعظم ٹرافی کے میچز اب لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں منتقل کردیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر