Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کی اسکینڈل کے بعد کرکٹ میں واپسی

Now Reading:

سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کی اسکینڈل کے بعد کرکٹ میں واپسی
سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کی اسکینڈل کے بعد کرکٹ میں واپسی

سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کی اسکینڈل کے بعد کرکٹ میں واپسی

سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین غیر اخلاقی ٹیکسٹ اسکینڈل کے بعد کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین غیر اخلاقی ٹیکسٹ اسکینڈل کی وجہ سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے خاتمے کے بعد پہلا ٹاپ لیول میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ انہیں شیفیلڈ شیلڈ ٹائی کے لیے تسمانیہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹم پین نے غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد گذشتہ سال نومبر میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے سابق کپتان ٹم پین کو تسمانیہ کی جانب سے کوچنگ کی پیشکش

آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹم پین نے 18-2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی ایک سابق خاتون ملازم کو نازیبا پیغامات بھیجے تھے۔

ایشز 2021 سیریز سے قبل ٹم پین کی اپنے ہی کلب تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ ٹم پین کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا نہ صرف اعتراف کرچکے ہیں بلکہ اس واقعے پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی۔

Advertisement

ٹیم پین تسمانیہ کی ریاستی ٹیم کے ساتھ ایک غیر معاہدہ کھلاڑی کے طور پر تربیت لے رہے ہیں، انہوں نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے نچلی سطح کی کرکٹ میں واپسی کی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ٹم پین کو 2018 میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے جب کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے باعث اسٹیو اسمتھ کو کپتانی سے محروم کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر