Advertisement
Advertisement
Advertisement

سہ فریقی ٹی20 سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

Now Reading:

سہ فریقی ٹی20 سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

میزبان نیوزی لینڈ نے منگل کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

جیت کے لیے 131 رنز کا معمولی ہدف تھا جو کہ نیوزی لینڈ نے 16.1 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ان کے اوپنر فن ایلن نے 42 گیندوں پر 62 رنز پر چھ چھکے لگائے اس سے پہلے کہ وہ شاداب خان کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے اوپنر ڈیون کونوے 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں پاکستان کو سات وکٹ پر 130 رنز تک محدود کر دیا تھا۔

Advertisement

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

Advertisement

افتخار احمد 27، آصف علی 24، بابر اعظم 21 اور محمد رضوان 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

خیال رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر