ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں شرکت کے لیے آسٹریلیا میں موجود بھارتی کھلاڑی ٹھنڈے سینڈوچ کھانے پر مجبور ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں پریکٹس کے بعد ٹھنڈے سینڈوچ دے دیے گئے جس کے باعث انہیں آن لائن آرڈر کرکے کھانا منگوانا پڑا۔
بھارتی ٹیم نے جمعرات کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ کی تیاری کے لیے گزشتہ روز اختیاری ٹریننگ سیشن کیا جس کے بعد انہیں لنچ میں ٹھنڈے سینڈوچ فراہم کیے گئے۔
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بھارتی ٹیم نے نامناسب کھانا دیے جانے سے متعلق گراؤنڈ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے شکایت میں کہا گیا کہ ’ کیا آپ خوش ہوں گے اگر آپ کو تین گھنٹے کی ورزش کے بعد سینڈوچ پیش کیا جائے؟‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ تمام ٹیمیں ایک ہی چیز حاصل کر رہی ہیں لیکن وہ کچھ بول نہیں رہی ہیں کیونکہ ان میں سے زیادہ تر آواز اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس وقت 12 ٹیمیں مدمقابل ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
