
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کی مزید تنزلی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان پہلی ، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے دوسری، بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسری ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھی اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم کے افتخار احمد 54 ویں، فخر زمان 77 ویں اور شان مسعود 84 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین کر انہیں دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، افغانستان کے مجیب الرحمان اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب تیسری سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
پاکستان کے حارث رؤف 15ویں اور شاداب خان 16 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ محمد وسیم جونیئر 22ویں، محمد نواز 40 ویں اور شاہین شاہ آفریدی 41 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے افغانستان کے محمد نبی سے پہلی پوزیشن چھین کر انہیں دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا انگلینڈ کے معین علی کو پیچھے چھوڑتےہوئے تیسری پوزیشن پر آگئے۔
There's a new No.1 in town 🥇
Afghanistan ace is back on top in the @MRFWorldwide ICC Men's T20I Player Rankings 👏
AdvertisementDetails 👇https://t.co/F71v1c89o2
— ICC (@ICC) October 26, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News