Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ٹیم کے آئندہ برس دورہ پاکستان کا امکان

Now Reading:

بھارتی ٹیم کے آئندہ برس دورہ پاکستان کا امکان

بھارتی ٹیم کے آئندہ برس دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) 2023 میں ایشیا کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  بھارتی ٹیم کا دورہ اس وقت کی حکومت کی منظوری سے مشروط ہو گا لیکن یہ یقینی طور پر بھارتی بورڈ کے ایجنڈے  میں شامل ہے۔

رپورٹ میں بی سی سی آئی کے ایک  عہدیدار کا بیان بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے بھارتی ٹیم کا دورہ ہمیشہ کی طرح حکومت کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

پاکستان 2023 میں 50 اوور کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا جس کے  فوراً بعد بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ  شیڈول ہے۔

Advertisement

 واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے 2008 کے بعد سے اب تک پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان آخری دو طرفہ سیریز 2012 میں بھارت میں کھیلی گئی تھی۔

دوسری جانب گزشتہ روز ایک بھارتی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2027 تک کسی دو طرفہ سیریز کا امکان نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر