
کرائسٹ چرچ میں سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوشکست دے دی ہے۔
TRI-SERIES WINNERS 🏆#PAKvNZ | #NZTriSeries pic.twitter.com/uLLkpGjkC4
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2022
بیٹنگ کے دوران شا ن مسعود 19 اور بابراعظم نے 15 رنز بنائے جبکہ حیدر علی نے 31 رنز بنائے اور محمد نواز 38 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، اسکے علاوہ محمدرضوان 34 اور افتخار احمد نے 25 رنز بنائے۔
محمد نواز کی اننگز میں 3 چھکے، 2 چوکے شامل ہیں جبکہ محمد نواز کو شاندار پرفارمنس کے باعث پرپلیئرآف دی میچ قرار پائے ہیں۔
خیال رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ پاکستان نے آخری اوور میں حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ڈیپتھ اوورز میں شاندار بولنگ کی۔
حارث رؤف نے اپنے مقررہ چار اوورز میں صرف 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے بھی چار اوورز میں 38 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان اور محمد نواز نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 40 گیندوں پر چار چوکوں اور دو زبردست چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔
دیگر قابل ذکر کیوی بلے بازوں میں گلین فلپس 29 اور مارک چیپ مین 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
🚨 T O S S A L E R T 🚨
Pakistan win the toss and opt to field first 🏏#PAKvNZ | #NZTriSeries pic.twitter.com/D7UhSwtmTf
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2022
کرائسٹ چرچ میں ہفتے تک جاری رہنے والی ٹوئنٹی 20 سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جمعہ کو پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ سے برسبین روانہ ہوگا جبکہٹیم کے کپتان بابر اعظم فائنل کے بعد کرائسٹ چرچ سے میلبرن روانہ ہوں گے۔
اسکواڈ برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبرن پہنچے گا اور ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبرن میں کھیلے گا۔
شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان بھی 15 اکتوبر کی شام کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے جبکہ ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن بھی کل رات کو ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
اسکے علاوہ ڈاکٹر جاوید ان دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ قومی اسکواڈ کو بطور سیکنڈ فزیو جوائن کریں گے جبکہ ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو کرائسٹ چرچ سے میلبرن میں اپنے گھر روانہ ہوجائیں گے اور بھارت کے خلاف میچ سے قبل میلبرن میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
اس دوران مقامی ڈاکٹر شمائل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News