
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا گیا
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا رکھ دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان نام رکھنے کے حقوق کے لیے پانچ سالہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے بعد کراچی کے مشہور نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔
The Pakistan Cricket Board and National Bank of Pakistan have signed a five-year Memorandum of Understanding (MoU) for the naming rights. The venue will now be known as the National Bank Cricket Arena.
Great Initiative by @TheRealPCB@iramizraja @nationalbankpk pic.twitter.com/HaO7CMp9UD— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) October 25, 2022
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم اب نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کے نام سے جانا جائے گا جب کہ دونوں فریقین ملک بھر میں نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے اور ترقی دینے کے اقدامات کو سپانسر کرنے میں بھی تعاون اور شراکت داری کریں گے۔
نیشنل بینک آف پاکستان بالخصوص پاکستان کے دیہی علاقوں میں مقامی ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے پی سی بی کے اقدامات کی حمایت کرے گا۔
رمیز راجہ کی بطور چیئرمین تقرری کے بعد سے پی سی بی ملکی کرکٹ کو مالی طور پر مضبوط بنانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور اس عمل میں دیگر مشہور ٹیسٹ وینیوز کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔
سابق کرکٹرز نے نیشنل بینک آف پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کی پچ پر وسیم اکرم کی تنقید
سابق کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک اچھی خبر ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ باوقار تنظیمیں پاکستان کرکٹ برانڈ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے تیار ہیں‘۔
ایم او یو کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کو کھیل کے میدان کے باہر بھی اس کا نام اور نشان استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News