
ایشیاکپ؛ پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں پاکستان ٹیم نے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا دوسرا میچ جیت لیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کا میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
دفاعی چیمپئن بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان ویمنز ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا 7 اکتوبر کو ہوگا
واضح رہے کہ اس میچ میں کپتان بسمہ معروٖف نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔
بنگلادیش کی ٹیم مقرہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز ہی اسکور کرسکی جب کہ نڈا ڈار نے 2، عمیمہ سہیل 1، سعدیہ اقبال 1 اور ڈیانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان ٹیم نے اچھی اوپننگ شراکت قائم کی اور قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 49 رنز پر گری جب کہ پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز سدرہ امین نے اسکور کیے جو 35 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
سدرہ امین کو میچ کی بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا جب کہ پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف 13 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کا اگلا مقابلہ 6 اکتوبر بروز جمعرات کو تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا جو مقامی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News