Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا سانحہ فٹ بال کی تاریخ کا سیاہ دن اور سمجھ سے بالاتر ہے، فیفا صدر

Now Reading:

انڈونیشیا سانحہ فٹ بال کی تاریخ کا سیاہ دن اور سمجھ سے بالاتر ہے، فیفا صدر

فیفا کے صدر گیانی انفانتینیو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے فٹ بال اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی ہلاکت سیاہ دن اور سمجھ سے بالا تر ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا کے صدر گیانی انفانتینیو نے کہا کہ انڈونیشیا کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ میں کم از کم 174 افراد کی موت فٹبال سے وابستہ تمام افراد کے لیے ایک سیاہ دن اور سمجھ سے باہر ایک المیہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے ملنگ شہر میں ہفتے کی رات پیش آنے والا سانحہ میں 174 افراد ہلاک اور 180 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

فیفا کے صدر نے کہا کہ یہ دنیا کے مہلک کھیلوں کے اسٹیڈیم آفات میں سے ایک تھا۔

گیانی انفانتینیو نے مزید کہا کہ انڈونیشیا میں کنجوروہان اسٹیڈیم میں اریما ایف سی اور پرسیبا سورابایا کے درمیان میچ کے اختتام پر پیش آنے والے المناک واقعات کے بعد فٹ بال کی دنیا صدمے کی حالت میں ہے۔

Advertisement

فیفا صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام خیالات اور دعائیں متاثرین، زخمی ہونے والوں اور جمہوریہ انڈونیشیا کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔

اسپین میں لا لیگا اور ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا کہ سب سے اوپر دو ڈویژنوں میں اختتام ہفتہ کے باقی میچوں سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

اطالوی فٹ بال لیگ سیری اے نے ٹویٹ کرکے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔

آفیشل لیگا سیری اے نے کہا کہ متاثرین، خاندانوں اور انڈونیشیا کے ملنگ میں ہونے والے سانحے سے متاثرہ ہر فرد کے لیے اپنی تعزیت اور خیالات بھیج رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر