
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستان ٹیم بھارت سے مقابلے کے لیے میلبورن روانہ
پاکستان کرکٹ ٹیم 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے میلبورن روانہ ہوگئی ہے۔
آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا جب کہ میچ کھیلنے کے لیے قومی ٹیم برسبین سے میلبورن روانہ ہوگئی ہے۔
اس سے قبل قومی ٹیم نے دو وارم اپ میچز کھیلے جس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ انگلینڈ کے خلاف ہوا جس میں شکست ہوئی جب کہ دوسرا وارم اپ میچ افغانستان سے ہوا جو بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ ہوگا یا نہیں، اہم خبر سامنے آگئی
قومی ٹیم نے برسبین میں قیام کے دوران اپنا تربیتی سیشن مکمل کیا تاہم اب پاکستانی ٹیم کل سے میلبورن میں اپنا تربیتی سیشن کرے گی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان کا دوسرا مقابلہ 27 اکتوبر اور تیسرا مقابلہ 30 اکتوبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News