ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈکوچ مقرر
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے، جہاں پشاور زلمی نے اگلے سیزن کے لیے ڈیرن سیمی کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔
Daren Sammy – Head Coach Peshawar Zalmi – PSL 8 ⚡🏆#Zalmi #YellowStorm pic.twitter.com/YQQYT0f9Ap
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) October 18, 2022
ڈیرن سیمی اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان اور مینٹور بھی رہ چکے ہیں جب کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’وہ ڈیرن سیمی کو ایک بار پھر پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں، بطور سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ہمیشہ پشاور زلمی کا اہم ترین حصہ رہے ہیں‘۔
ڈیرن سیمی کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ’پشاور زلمی میری فیملی ہے جس کے ساتھ ایک بار پھر جڑنے پر بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کے لیے پرجوش ہوں، بطور کپتان پشاور زلمی کے لیے پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی جیتنا خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری امید ہے کہ سیزن 8 میں بھی پشاور زلمی کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
