Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن کو ایونٹ کے آغاز میں بدترین شکست

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن کو ایونٹ کے آغاز میں بدترین شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 مرحلے کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن  آسٹریلیا کو 89 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے  دی۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا  کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت  دینا مہنگا پڑ گیا۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناڈالے۔

ڈیوون کونوے نے 92  رنز کی برق رفتار ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔فن ایلن  نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔

جمی نیشم 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان کین ولیمسن 23 اور گلین فلپس 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ ایڈم زیمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔گلین میکسویل 28 اور پیٹ کمنز 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مچل مارش 16، کپتان ایرون فنچ  13 اور ٹم ڈیوڈ 11 کے علاوہ  کوئی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

مارکس اسٹوئنس 7، ڈیوڈ وارنر 5، مچل اسٹارک 4، میتھیو ویڈ 2 اور ایڈم زیمپا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور ٹم ساؤتھی نے 3،3 ، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ لوکی فرگیوسن اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوز ی لینڈ کے ڈیوون کونوے کو شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی
اسرائیلی پارلیمنٹ کا اقدام غزہ امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے، امریکی وزیر خارجہ
وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان؛ ٹی 20 میں بابر اور نسیم کی واپسی
پاکستانی سرفراز کی طرح بھارتی مسلمان کھلاڑی سرفراز بھی نظر انداز ، بی سی سی آئی پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 94 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ
ٹیسٹ رینکنگ: نعمان علی کی دوسری پوزیشن، شاہین آفریدی اور بابراعظم کی بھی ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر