
میلبرن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف اہم میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے اہم بلے باز اور وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میتھیو ویڈ کی غیر موجودگی میں اب ڈیوڈ وارنر وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دے سکتے ہیں تاہم ورلڈ کپ قوانین کے مطابق میتھیو ویڈ کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود بھی میچ کھیل سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میتھیو ویڈ اب بھی میچ کھیلنے کے لیے پر امید ہیں جب کہ ٹیم انتظامیہ ان کی صحت سے متعلق صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد میچ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کرے گی۔
علاوہ ازیں آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم زمپا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں سری لنکا کے خلاف میچ سے باہر کردیا گیا تھا تاہم وہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل میزبان ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرپائے گا؟
یاد رہے کہ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ ایونٹ میں اب تک 2 میچز کھیل چکی ہیں جس میں انہیں ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News