Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسد الدین اویسی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کھری کھری سنا دی

Now Reading:

اسد الدین اویسی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کھری کھری سنا دی

معروف بھارتی مسلمان رہنما اسد الدین اویسی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک ٹی وی پروگرام میں کھری کھری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسد الدین اویسی نے ایک ٹی وی پروگرام میں بھارتی کرکٹ بورڈ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کیوں کھیل رہی ہے؟ اسے وہاں بھی نہیں کھیلنا تھا۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ ملک میں ایک ہی رٹ ہے کہ پاکستان کے ساتھ مت کھیلو، لیکن پاکستان کے ساتھ بھارت نیوٹرل مقام پر کرکٹ کھیلتا ہے، یہ کیوں ہمیں بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حیدرآباد کے ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ پر بی سی سی آئی پر سخت الفاظ میں طنز کیا۔

 اویسی نے کہا ہے کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں جائیں گے، مگر آسٹریلیا میں اس کے ساتھ کھیلیں گے، واہ کیا محبت ہے۔

Advertisement

اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ اگر آپ پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے تو کیا ہوگا، ٹیلی ویژن کو 2000 کروڑ کا نقصان ہی تو ہوگا، لیکن کیا یہ بھارت سے زیادہ معنی رکھتا ہے؟

ٹی وی پروگرام میں اسد الدین اویسی سے پوچھا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کون جیتے گا، بھارت یا پاکستان؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نہیں جانتا کہ میچ کون جیتے گا، لیکن میں چاہتا ہوں کہ بھارت جیتے اور ہمارے محمد شامی اور سراج جیسے بچے پاکستان کو کچل دیں۔’ اس دوران انھوں نے مسلم کھلاڑیوں کی ٹرولنگ کا معاملہ بھی اٹھایا۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر بھارت جیت گیا تو یہ لوگ سینہ زوری کریں گے اور اگر بھارت ہار گیا تو یہ لوگ تلاش شروع کردیں گے کہ قصور کس کا تھا۔

اسد الدین اویسی نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ اگر بھارت ہار گیا تو آپ کو کرکٹ کے ساتھ ہمارے حجاب اور داڑھی سے بھی دقت ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر