Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ دفاعی چمپئن اسپین کے نام

Now Reading:

فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ دفاعی چمپئن اسپین کے نام

دفاعی چیمپئن اسپین نے پہلی بار فائنل میں آنے والی کولمبیا کو 1-0 سے شکست دے کر فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا۔

دفاعی چیمپئن اسپین نے فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ پہلی بار فائنل میں آنے والی کولمبیا کو 1-0 سے شکست دے کر جیت لیا، میچ کا واحد گول کولمبیا کے دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے ہوا تھا۔

بھارت کے شہر ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اسٹیڈیم میں فائنل کے 82 ویں منٹ میں کولمبیا کی دفاعی کھلاڑی اینا ماریا گزمین زپاتا کے اپنے گول نے اسپین کو عالمی چمپئن بنا دیا۔

فائنل میں فیفا کے صدر سمیت ایشیائی فٹ بال فیڈریشن کے صدر بھی موجود تھے، اس سے قبل اسپین کی ٹیم نے 2018 کے ورلڈ کپ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

اسپین نے کرسٹینا کے گول سے برتری حاصل کی، جب کولمبیا کے گول کیپر نے اسے پہلی بار روکنے کے بعد ریباؤنڈ پر گول کیا، لیکن ریفری نے فیصلہ دیا کہ کرسٹینا نے اپنے ہاتھ سے گیند کو چھوا تھا۔

Advertisement

دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں بھی آمنے سامنے ہوئیں تھی جس میں اسپین نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔ یہ یورپی جائنٹس اسپین کا دوسرا ٹائٹل تھا۔

تیسری پوزیشن کے درجہ بندی کے میچ میں نائیجیریا نے جرمنی کو پنالٹی ککس پر 3-2 سے شکست دی۔

جرمنی کی پولینا پلاٹنر اور لورین بینڈر کی دو گنوائی گئی پنالٹیز اور پولینا بارٹز کے شاٹ پر گول کیپر اومیلانا فیتھ کی ایک سیو نے نائیجیریا کے لیے ٹورنامنٹ میں پہلا تمغہ جیتنے کی راہ ہموار کی۔

میزبان بھارت اپنے تینوں میچ ہارنے کے بعد گروپ مرحلے سے باہر ہونے میں ناکام رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر