Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمیز راجہ نے ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں نہ دیکھنے کی وجہ بتا دی

Now Reading:

رمیز راجہ نے ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں نہ دیکھنے کی وجہ بتا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ وہ گھر پر بیٹھ کر دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ہی ٹیموں کے لیے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا پہلا میچ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ وہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کا شروعاتی مقابلہ دیکھنے نہیں جائیں گے۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ انہیں سخت حریف کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہوئے دیکھنے سے غصہ نہیں آتا ہے کیونکہ وہ اکثر دیگر ناظرین کے ساتھ لڑائی میں پڑ جاتے ہیں۔

مین ان گرین 23 اکتوبر (اتوار) کو میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے ٹی20 عالمی کپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت سے مد مقابل ہونے کے لئے تیار ہے۔

Advertisement

رمیز راجہ نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کا پہلا میچ دیکھنے نہیں جاؤں گا کیونکہ مجھ میں میچ دیکھنے کی تڑپ نہیں ہے۔

چئیرمین رمیز راجہ کے مطابق میں جذباتی طور پر بہت جڑا ہوا ہوں اور اس لئے میں میچوں میں نہیں جاتا کیونکہ وہاں لوگوں کے ساتھ میری لڑائی ہوجاتی ہے۔ کئی لوگوں نے مجھ سے عالمی کپ کا پہلا میچ دیکھنے کو کہا، لیکن میں نے منع کردیا میں گھر بیٹھے میچ دیکھوں گا۔

پی سی بی سربراہ نے اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان  کے پاس مڈل آرڈر میں کچھ پریشانیاں ہیں اور کئی مواقع پر ٹیم بحران میں پھنس جاتی ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مڈل آرڈر میں بہت ساری پریشانیاں ہیں اور ٹیم بڑی مشکل میں پھنس جاتی ہے، لیکن یہ کوئی ایسی پریشانی نہیں ہے، جسے حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

رمیز راجہ نے دعویٰ کیا کہ دیگر ٹیموں کی طرح پاکستان کے پاس بھی عالمی کپ جیتنے کا موقع ہے اور وہ ٹرافی جیتنے کے لئے آسٹریلیا جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر