
پاکستانی قومی ٹیم نے آسٹریلین فٹ بال لیگ ایشین کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل انعام الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے فائنل میچ میں انڈونیشیا کو 22 کے مقابلے میں 45 گول سے شکست دی۔
سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو مبارک باد اور کانسٹیبل انعام الحق کے لیے تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل انعام الحق کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم کی فتح راولپنڈی پولیس کے لیے بڑا اعزاز ہے۔راولپنڈی پولیس کے اہلکار کی قومی ٹیم کی سربراہی اور میگا ایونٹ میں شرکت خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلین فٹ بال لیگ ایشین کپ کے مقابلے تھائی لینڈ میں منعقد ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News