Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کے سابق کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا

Now Reading:

امریکہ کے سابق کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا
امریکہ کے سابق کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا

امریکہ سے تعلق رکھنے والے سابق کک باکسر اور سوشل میڈیا کی با اثر شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف ایم ایم فائٹر ٹم خان انہیں نماز پڑھنے کا طریقہ سکھا رہے ہیں۔

 

علاوہ ازیں اینڈریو ٹیٹ کا ایک بیان بھی وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے وضاحت بھی پیش کی جب کہ انہوں نے انگریزی میں قرآن کی آیت بھی شیئر کی۔

اپنے بیان میں اینڈریو ٹیٹ کا کہنا تھا کہ ’جو بھی عیسائی اچھائی پر یقین رکھتے ہیں اور شیطان کے خلاف جنگ کو سمجھتے ہیں تو انہیں بھی لازمی کنورٹ ہوجانا چاہیے‘۔

اینڈریو ٹیٹ کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے ٹم خان کا کہنا ہے کہ ’میرے بھائی اینڈریو ایک مخلص انسان ہیں جو اسلام سے متاثر ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ویڈٰیو کو مثبت تاثر کے لیے شیئر کیا گیا تھا جب کہ ان کے کلمہ شہادت سے متعلق ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اس کو کسی پوڈ کاسٹ پر شیئر نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یہ اینڈریو کا پہلا مسجد کا دورہ تھا جوان کی خواہش پر کیا گیا جب کہ اس دورے کے دوران ہم نے قرآن و حدیث اور اسلام کے حوالے سے پھیلائی جانے والی منفی باتوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے تنقید کرنے والوں سے درخواست کی کہ ’کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا لیکن اینڈریو ایک خالص نیت والے انسان ہیں لہذا انہیں وقت دیا جائے‘۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست شکاگو میں پیدا ہونے والے سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے ابتدائی تعلیم لوٹن میں حاصل کی تھی جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی با اثر شخصیت ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر