Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی ہے۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچز جاری ہیں جس میں برسبین اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔

اس میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے جب کہ مارکس اسٹونس نے 35 اور مچل مارش 28 رنز بناسکے۔

آئرلینڈ کی جانب سے بیری میکارتھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ جوشوے لٹل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ لورکین ٹکر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تاہم وہ بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔

علاوہ ازیں گیرتھ ڈیلینی نے 14 رنز اسکور کیے جب کہ مارک اڈیر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، گلین میکویل، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مارک اسٹوئنس نے 1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ گروپ 1 میں آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے اور آئرلینڈ کا تیسرا نمبر ہے جب کہ نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر