Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

Now Reading:

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیوزی لینڈ ٹیم  دو ٹیسٹ، آٹھ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے دو مختلف مراحل میں پاکستان آئے گی۔

27  دسمبر سے 15 جنوری تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔

دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

اس دوران کھیلے جانے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

Advertisement

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی جبکہ دوسرا  میچ 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

اس دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

مہمان ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 وائیٹ بال میچز کھیلے گی۔

اس دوران دونوں ٹیمیں پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔

اس مرحلے میں شامل ابتدائی چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پانچواں ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

دورے میں شامل آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، 4 اور 7 مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر