
مائیکل وان اور وریندر سہواگ کی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیش گوئی
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اور سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے جارح مزاج بلے باز وریندر سہواگ کا بابر اعظم سے متعلق کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی طرح بابر اعظم بھی اپنی اننگز کو پرسکون انداز میں آگے بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہیں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ سپر 12 مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ کب کس سے ہوگا؟ جانیے
وریندر سہواگ کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان کہتے ہیں کہ بابر اعظم ایک شاندار بیٹر ہیں، جنہوں نے تسلسل کے ساتھ رنز بنائے ہیں۔
مائیکل وان کا کہنا تھا کہ ’بابر اعظم ہی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹاپ اسکورر ہونا چاہیے‘، انہوں نے محمد رضوان کے ہمراہ کئی شراکتیں قائم کی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر سے ہورہا ہے جس میں آج میچز گروپ 1 کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
آج کا پہلا مقابلہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا مقابلہ انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
دوسری جانب سپر 12 مرحلے میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے کرے گا جب کہ دوسرا میچ 27 اکتوبر، تیسرا میچ 30 اکتوبر، چوتھا میچ 3 نومبر اور پانچواں میچ 6 نومبر کو کھیلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News