Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو زمبابوے اور نیدرلینڈز کے خلاف بھاری مارجن سے جیت کی ضرورت

Now Reading:

پاکستان کو زمبابوے اور نیدرلینڈز کے خلاف بھاری مارجن سے جیت کی ضرورت
پاکستان کو زمبابوے اور نیدرلینڈز کے خلاف بھاری مارجن سے جیت کی ضرروت

پاکستان کو زمبابوے اور نیدرلینڈز کے خلاف بھاری مارجن سے جیت کی ضرروت

قومی کھلاڑیوں نے زمبابوے اور نیدرلینڈز کے خلاف بھاری مارجن سے جیت کے لیے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے اور نیدر لینڈز کے خلاف میچ کے لیے پلان تیار کرلیا ہے جب کہ اس میچ میں قومی ٹیم کو بڑے مارجن سے جیت کی ضرروت ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 27 اکتوبر کو زمبابوے اور 30 اکتوبر کو نیدر لینڈز سے مقابلہ کرے گی جو کہ پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ ان میچز میں رن ریٹ بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کپتانی نہیں آتی تو چھوڑ دینی چاہیے، سابق کپتان کی بابراعظم پر تنقید

قومی ٹیم بھارت کے ہاتھوں افتتاحی میچ میں شکست کے بعد بھرپور پریکٹس کررہی ہے، پرتھ کا موسم خوشگوار ہے اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ اگلے چند دنوں تک بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔

دوسری جانب ٹیم انتظامیہ نامکمل فٹنس والے کھلاڑیوں کو کھلانے سے کترا رہی ہے، فخر زمان اب تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں جب کہ ان کی بحالی کا کام جاری ہے۔

پریکٹس کے دوران شاہین آفریدی کو بھی بھرپور پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن اب بھی ان کی فٹنس پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں جب کہ مہم میں کمزور ٹیموں کے خلاف انہیں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

اگر شاہین آفریدی کو آرام دیا جاتا ہے تو ممکنہ طور پر محمد وسیم جونیئر کو کھلایا جائے گا، آصف علی اور حیدر علی کی پرفارمنس بھی ٹیم انتظامیہ کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔

Advertisement

پریکٹس کے دوران ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف بلے بازوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مشورے دیتے رہے جب کہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق بھی افتخار احمد اور خوشدل شاہ کو سلو بولنگ میں رہنمائی کرتے نظر آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر