
ویرات کوہلی نے باؤنڈری پر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا
آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے باؤنڈری پر ناقابل یقین ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا ہے۔
برسبین میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے ناقابل یقین ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔
https://twitter.com/pratikxlucifer/status/1581915884607574017?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1581915884607574017%7Ctwgr%5E8f6ae18c2459de18c5549dfbdd652eac00ebbff6%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2387567%2F16
میچ کے آخری اوور میں محمد شامی کی گیند پر پیٹ کمنز نے چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن باؤنڈری پر کھڑے فیلڈر ویرات کوہلی نے اچھل کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے ناقابل یقین کیچ پکڑلیا
کیچ پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ شائقین ویڈیو دیکھ کر ان کی فٹنس کی بھی تعریف کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے محمد شامی کی تباہ کن بولنگ کے باعث کامیابی اپنے نام کی، محمد شامی نے آخری اوور میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کو آخری اوور میں 4 گیندوں پر 7 رنز کی ضرورت تھی جب کہ اس میچ میں انہیں 6 رنز سے شکست ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News