Advertisement
Advertisement
Advertisement

روی شاستری کی شاہین آفریدی سے متعلق بڑی پیش گوئی

Now Reading:

روی شاستری کی شاہین آفریدی سے متعلق بڑی پیش گوئی

سابق بھارتی کھلاڑی اور ہیڈ کوچ روی شاستری نے شاہین آفریدی سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑی روی شاستری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم جلد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے جارہی ہے۔

انجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے ساتھ واپسی کرنے والے شاہین آفریدی سے متعلق روی شاستری نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی کی کارکردگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی تھنک ٹینک نے اسٹار پیسر کو فوراً ہی ایکشن میں دھکیل دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے پیش گوئی کی کہ شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد مسابقتی کرکٹ سے وقفہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’ایک بات واضح ہے کہ وہ لوگ شاہین کو تکلیف دے رہے ہیں، تکلیف کا مطلب جسمانی طور پر تکلیف دینا ہے جب کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں‘۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ’شاہین کو تھوڑا جلدی واپس بلوا لیا گیا ہے جب کہ شاہین سے انہیں توقعات بھی بہت زیادہ ہیں۔ یہ ورلڈ کپ ہے تو ان پر دباؤ ہوگا، وہ خود بھی کھیلنا چاہتے ہیں جب کہ ان کا ملک اور سلیکٹرز بھی چاہتے ہیں کہ وہ کھیلیں۔

روی شاستری کہتے ہیں کہ وہ آہستہ آہستہ ہی واپس اپنی فارم میں آئیں گے، میں انہیں ورلڈ کپ کے بعد بڑا وقفہ لیتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گھنٹے کی انجری کے باعث شاہین آفریدی ایشیاکپ سے باہر ہوگئے تھے جب کہ انہوں نے کرکٹ میں واپسی کے بعد اب تک تین میچز کھیلے ہیں جس میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

بھارت اور زمبابوے کے خلاف شاہین نے کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی جب کہ نیدر لینڈز کے خلاف انہوں نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر