
مصباح الحق نے قومی کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوال اٹھادیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے پاکستانی کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوال اٹھادیا ہے۔
مصباح الحق ان دنوں ایک نجی چینل کے شو میں تجزیہ کار کی خدمات انجام دے رہے ہیں، پروگرام کے دوران مصباح الحق سے ان کے اور موجودہ دور میں فٹنس کے فرق کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’کلیئر کٹ فٹنس میں مسائل نظر آرہے ہیں، وقار یونس چار مرتبہ اور میں ایک مرتبہ کوچ رہ چکا ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو چیلنج کرے گا، مصباح الحق
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی شعیب ملک، یونس خان اور میری جیسی فٹنس والے ہوتے ہیں، جو دوسروں کو اپنی حدود سے باہر دھکیلتے ہیں وہ اچھے ٹرینر نہیں سمجھے جاتے اور نہ ہی اچھے کوچ۔
مصباح الحق نے قومی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کے پیٹ نظر آرہے ہیں جب کہ ان نچلا حصہ بھاری ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ حرکت نہیں کرپاتے‘۔
سابق ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ ان کا کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا کیونکہ کوئی معیار ہی نہیں ہے جب کہ فٹنس کے معیار کو بین الاقوامی اور ملکی سطح پر معیاری ہونا چاہیے۔
ڈومیسٹک سیزن کے دوران فٹنس ٹیسٹ کا لیول مذاق بن جاتا ہے جب کہ ہمارا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل لیول کے لیے جو معیار استعمال کیا جاتا ہے وہی ڈومیسٹک لیول کے لیے بھی ہونا چاہیے، اس وجہ سے ڈومیسٹک لیول پر ہماری مخالفت ہوتی تھی۔
واضح رہے کہ مصباح الحق ستمبر 2019 سے ستمبر 2021 تک پاکستان مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے ہیں جب کہ وقار یونس نے ان کے ماتحت بولنگ کوچ کے طور پر کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News