
پاکستان جونیئر لیگ؛ افتتاحی میچ میں مردان واریئرز کے ہاتھوں گجرانوالہ جائنٹس کو شکست
لاہور: پاکستان جونیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں مردان واریئرز نے گجرانوالہ جائنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان جونیئر لیگ کا افتتاحی میچ مردان واریئرز اور گجرانوالہ جائنٹس کے درمیان کھیلا گیا جس میں مردان واریئرز نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
The Warriors clinch their first victory!#Next11 l #PJL I #GGvMW pic.twitter.com/K8BKfBhXPy
— Pakistan Junior League (@ThePJLofficial) October 6, 2022
اس میچ میں گجرانوالہ جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز اسکور کیے جب کہ عزیر ممتاز 54 رنز بناکر نمایاں رہے اور مردان واریئرز کی جانب سے ایمل خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جونیئر لیگ کے 12 غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
ہدف کے تعاقب میں مردان واریئرز نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا جب کہ جارج تھامس 50 اور شاہ زیب خان 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔
میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جارج تھامس کے نام رہا جب کہ گجرانوالہ جائنٹس کی جانب سے محمد ابتسام اور محمد شان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
💫Man of the Match: George Thomas💫#Next11 l #PJL I #GGvMW pic.twitter.com/jX95ENpD2Q
— Pakistan Junior League (@ThePJLofficial) October 6, 2022
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ڈریم پروجیکٹ پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کا آغاز آج سے ہوگیا ہے جس میں چھ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئے گی۔
پی جے ایل میں گوجرانوالہ جائنٹس اور مردان واریئرز کے علاوہ گوادر شارکس، حیدرآباد ہنٹرز، بہاولپور رائلز اور راولپنڈی رائڈرز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جونیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان
پاکستان جونیئر لیگ میں جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے جب کہ فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے ملیں گے۔
یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں کل 19 میچز کھیلے جائیں گے جس کا فائنل 21 اکتوبر ہوگا، ایونٹ کے راؤنڈز میچز میں ہر ٹیم کا دوسری ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News