اسلام آباد: پاکستان اسکواش فیڈریشن نے چیف آف ایئر اسٹاف مینز اینڈ ویمنز انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن ظفریاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیف آف ایئر اسٹاف مینز اینڈ ویمنز انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
مینز اور ویمنز کی انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 19 سے 23 اکتوبر تک اسپورٹس کمپلیکس اسلام پورہ میں کھیلی جائے گی۔
چیمپئن شپ میں 34 غیرملکی اور18 پاکستانی کھلاڑی حصہ لیں گے جب کہ اسکواش چیمپئن شپ میں 14 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
سیکرٹری اسکواش فیڈریشن کے مطابق مردوں کی انعامی قیمت 30 ہزار ڈالر اور خواتین کی 12 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔
کیپٹن ظفریاب کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے چار اکیڈمیز چلارہی ہے جب کہ اسکواش فیڈریشن میں کوالیفائیڈ کوچز کام کررہےہیں۔
سیکرٹری اسکواش فیڈریشن کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار خاتون بطور کوچ اکیڈمی میں کام کررہی ہیں، جلد پاکستان کی نمائندگی اسکواش میں خاتون کھلاڑیاں کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ خان مستقبل کے جہانگیر اور جان شیر خان ہیں، پاکستان ایشین گیمز، یو ایس جونیئر اوپن اور برٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ میں مستقبل میں شرکت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسکواش کے ریفری اور کوچز کوالیفائیڈ ہونے چاہیے، پاکستان میں کلب اسکواش شروع کروانے کا پلان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
