
اعظم خان کو انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی
اعظم خان کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت نہیں مل سکی ہے، ایونٹ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔
کرکٹ کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ ’کرک بز‘ کی رپورٹ کے مطابق قومی کھلاڑی اعظم خان کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق این او سی جاری نہ ہونے کی تصدیق لیگ کے منتظمین اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم خان کی پرفارمنس پر معین خان کا بڑا بیان سامنے آ گیا
اعظم خان جو دنیا بھر میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی فرنچائزز لیگ کا حصہ رہے ہیں، انہیں اس لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’انہیں پی سی بی کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کو لیگ کے لیے این او سی جاری نہیں کیے گئے ہیں‘۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فرنچائز مالکان پر منحصر تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو فرنچائز میں شامل کرنا ہے یا نہیں جب کہ ایک فرنچائز لانسر کیپیٹل کے مالک نے پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے دلچسپی ظاہر کی تھی۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی اور سی ایس اے لیگ میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں جب کہ ان لیگز میں زیادہ تر فرنچائزز مالکان کا تعلق بھارت سے ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں لیگز کی 12 ٹیموں میں سے 11 ٹیموں کے مالکان کا تعلق بھارت سے ہے جب کہ پاک بھارت سیاسی کشیدگی کے باعث مالکان بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں شامل کرنے کے حق میں نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News