
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے کوئی چھکا نہ لگاکر انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے 15 چوکے لگائے جب کہ حیرت انگیز طور پر پوری ٹیم کوئی بھی چھکا نہیں لگاسکی۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی ٹی20 سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستانی بلے بازوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 130 رنز ہی اسکور کیے۔
افتخار احمد نے سب سے زیادہ 27 گیندوں پر 27 رنز اسکور کیے، آصف علی 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ کپتان بابر اعظم 21 بناکر آؤٹ ہوئے۔
پوری اننگز میں قومی ٹیم نے کوئی چھکا نہ لگاکر انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا جب کہ نیوزی لینڈ کی 77 میچز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی ٹیم چھکا لگانے میں ناکام رہی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
دوسری جانب پاکستانی ٹیم آٹھ سال بعد کسی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں چھکا لگانے میں ناکام رہی ہے جب کہ اس سے قبل 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان نے کوئی چھکا نہیں لگایا تھا۔
واضح رہے کہ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے 17 ویں اوور میں 9 وکٹوں سے باآسانی کامیابی اپنے نام کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News