Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعد بیگ بنگلادیش کے خلاف قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان مقرر

Now Reading:

سعد بیگ بنگلادیش کے خلاف قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان مقرر
سعد بیگ بنگلادیش کے خلاف قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان مقرر

سعد بیگ بنگلادیش کے خلاف قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان مقرر

سعد بیگ کو بنگلادیش کے خلاف ہونے والی سیریز میں قومی انڈر 19 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

ہونہار وکٹ کیپر و بلے باز سعد بیگ اگلے ماہ بنگلہ دیش کے خلاف فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1584853369318825986?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1584853369318825986%7Ctwgr%5Ef66318d9248e3c716c90c55212306cb1f75569f5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fsaad-baig-to-captain-pakistan-u19-against-bangladesh

سولہ سالہ سعد بیگ کا تعلق کراچی سے ہے جنہوں نے سیزن 23-2022 کے دوران متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement

انہوں نے 50 اوور کے نیشنل انڈر 19 کپ میں 99.67 کی اوسط اور 109.12 کے اسٹرائیک ریٹ سے  299 رنز اسکور کیے جب کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین بلے باز بھی رہے۔

پاکستان جونیئر لیگ میں حیدرآباد ہنٹرز کی قیادت کرتے ہوئے، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انڈر 19 ٹورنامنٹ میں 121 کے اسٹرائیک ریٹ سے ایک نصف سنچری کی بدولت 149 رنز اسکور کیے تھے۔

Advertisement

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان ایک چار روزہ میچ، 45 اوورز پر مشتمل تین ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا چار روزہ میچ 4 نومبر سے شروع ہوگا جو 7 نومبر تک جاری رہے گا، پہلا ون ڈے 10 نومبر، دوسرا 12 نومبر اور تیسرا ون ڈے 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اسی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 16 نومبر اور دوسرا 18 نومبر کو کھیلا جائے گا جب کہ سیریز میں شامل تمام میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب بنگلادیش کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چار روزہ قومی اسکواڈ

چار روزہ قومی اسکواڈ کے کپتان سعد بیگ ہوں گے جب کہ دیگر اسکواڈ میں عبدالباسط، علی اسفند، باسط علی، حبیب اللہ، حسیب ناظم، محمد فاروق، محمد ابتسام، محمد اسماعیل، محمد نبیل، محمد شعیب، محمد طیب عارف، محمد ذوالکفل، نوید احمد، عزیر ممتاز اور وہاج ریاض شامل ہیں۔

Advertisement

ون ڈے اسکواڈ

Advertisement

سعد بیگ (کپتان)، عبدالباسط، علی اسفند، علی رضا، عرفات منہاس، باسط علی، حبیب اللہ، محمد فاروق، محمد ابتسام، محمد اسماعیل، محمد شعیب، محمد طیب عارف ، مومن قمر، شاہ زیب خان، شاویز عرفان اور عزیر ممتاز شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی کپتانی کے فرائض بدستور سعد بیگ انجام دیں گے جب کہ دیگر اسکواڈ میں علی اسفند، علی رضا، عرفات منہاس، ارحم نواب، باسط علی، حبیب اللہ، محمد ابتسام، محمد شعیب، محمد طیب عارف ، محمد ذیشان، مومن قمر، سعد مسعود ، شمائل حسین، شاویز عرفان اور عزیر ممتاز شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر