Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 17 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات  کے مطابق  ہوبارٹ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔

بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8  وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔عفیف حسین38، نجم الحسن  شنتو 25 اور مصدق حسین ناٹ آؤٹ 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سومیا سرکار 14، نور الحسن 13، لٹن داس 9، کپتان شکیب الحسن 7، یاسر علی 3 اور تسکین احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرن اور بیس ڈی لیڈ نے 2،2 جبکہ فریڈ کلاسن، ٹم پرنگل، شارذ احمد اور لوگن وین بیک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔کولن ایکرمین 62 اور پال وین  میکرن 24   اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی  ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

بنگلہ دیش ی جانب سے تسکین احمد نے 4، حسن محمود نے 2 جبکہ شکیب الحسن  اورسومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

تسکین احمد کو شاندار بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر