Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای کی لیگ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی

Now Reading:

یو اے ای کی لیگ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی

یو اے ای کی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری اور ہم آہنگی اور امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔

تقریب میں کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں ڈوین براوو، وسیم اکرم، سائمن ڈول، رابن اتھاپا،  اور بریٹ لی نے شرکت کی۔

 چاندی سے بنی اس ٹرافی میں متحدہ عرب امارات کے بھرپور ورثہ اور ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔

امارات کے قومی پرندے صقر کے آنسو کو ٹرافی کی شکل دی گئی ہے۔ اس پرایک 7 نکات کا تاج سجایا گیا ہے جو یو اے ای کی 7 ریاستوں کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement

اس کی تاج کی شکل الظفرہ میں واقع تل موریب کے ریت کے ٹیلوں کی ہے جسے دنیا کے سب سے طویل ریت کے ٹیلے تصور کیا جاتا ہے۔

ٹرافی کی اونچائی 830 ملی میٹر ہے جو ملک کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ کی 830 میٹر بلندی کی علامت ہے۔

امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مبشر عثمانی نے کہا کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی ٹرافی نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے یہ اہم سنگ میل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر