Advertisement
Advertisement
Advertisement

روہت شرما نے کل کے ’بلاک بسٹر میچ‘ کو چیلنج قرار دے دیا

Now Reading:

روہت شرما نے کل کے ’بلاک بسٹر میچ‘ کو چیلنج قرار دے دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ کو بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیلنج قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کپتان روہت شرما نے آج میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان کا سامنا کرنے کے ایک “چیلنج” کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

دونوں پڑوسی اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل تماشائیوں سے بھرے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے پہلے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے.

میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے قائد روہت شرما نے کہا کہ میں اس میچ کے لیے دباؤ کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہتا کیونکہ دباؤ مستقل ہوتا ہے البتہ میں اسے ایک چیلنج کے طور پر لینا چاہوں گا.

Advertisement

 

روہت شرما نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم بہت چیلنجنگ ٹیم ہے۔

واضح رہے کہ بھارت عام طور پر 1990 کی دہائی کے اواخر سے کرکٹ کے میدان پر پاکستان پر حاوی رہا ہے لیکن وہ اپنے گزشتہ تین میں سے دو میچ ہار چکا ہے جس میں گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا گروپ میچ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ کے مختصر فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ایک بھارتی ٹیم 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے عالمی ٹائٹل بھی نہیں جیت سکا اور فیورٹ ہونے کے باوجود حالیہ ایشیا کپ کے فائنل سے محروم رہا۔

India-Pakistan blockbuster set to light up Twenty20 World Cup - DAWN.COM

روہت شرما نے کہا کہ گزشتہ سال ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، یہ ہمارے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ رواں برس ہمیں ایشیا کپ میں دو مرتبہ پاکستانی ٹیم سے کھیلنے کا موقع ملا۔

Advertisement

شرما کے مطابق کل کے بلاک بسٹر میچ سے قبل ہمیں پاکستانی ٹیم کی طاقت اور کمزوریوں کا اندازہ لگانا ہے۔

روہت شرما نے اعتراف کیا کہ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے دماغ میں ہے کہ گزشتہ نو سالوں سے ہماری ٹیم نے کوئی بین الاقوامی ایونٹ نہیں جیتا لیکن اس کو دور رکھنا اور صرف اپنے کھیل پر توجہ دینا ضروری ہے.

India vs Pakistan: Cricket World Cup pictures from Manchester - BBC Sport

میڈیا سے گفتگو میں روہت شرما کا کہنا تھا کہ یہ میرا ذاتی عقیدہ ہے کہ اگر آپ ماضی کے بارے میں بہت زیادہ سوچتے ہیں تو پھر آپ حال پر توجہ نہیں دے پائیں گے۔

واضح رہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں پڑوسی ممالک کے سیاسی تعلقات کشیدہ ہیں اور انہوں نے 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر