Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرفان جونئیر کی بالنگ سے بھارت کے معروف بیٹسمین متاثر

Now Reading:

عرفان جونئیر کی بالنگ سے بھارت کے معروف بیٹسمین متاثر

 پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عرفان جونیئر کی نیٹ سیشن میں بالنگ کی بھارتی بیٹسمین روہت شرما اور ویرات کوہلی نے تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باؤلرمحمد عرفان جونیئر نے سڈنی میں اپنے نیٹ سیشن کے دوران روہت شرما اورویرات کوہلی کو متاثر کیا۔

پاکستانی تیز گیند باز نے تجربہ کار بھارتی بلے بازوں کو اپنی قدرتی لمبائی، رفتار اور اچھال سے خاصا پریشان کیا۔

عرفان جونئیر کی بالنگ پر دنیش کارتک خاص طور پر پریشان نظر آئے وہ عرفان کے باؤنس سے پریشان نظر آئے۔ پاکستانی فاسٹ بولر کی بھارتی کپتان کے ساتھ ساتھ لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی نے بھی خوب تعریف کی۔

محمد عرفان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ میرا قد ہی میری بولنگ کی پہچان ہے اور اپنے قد کی وجہ سے میں ہر طرح کے بلے بازوں کو پریشان کرتا ہوں۔

Advertisement

عرفان جونئیر نے کہا کہ  جب روہت شرما اور ویرات کوہلی جیسے بیٹسمین آپ کی تعریف کرتے ہیں، تو آپ کو اس سے زیادہ کیا چاہیے۔

محمد عرفان کے مطابق میں نے اسٹیو اسمتھ کو دو بار نیٹ پر آؤٹ کیا اور وہ اچھی فارم میں نہیں تھے، چونکہ وہ میری بولنگ کی وجہ سے پریشان تھا اس لیے اس نے مجھ سے مزید بولنگ نہ کرنے کو کہا کیونکہ وہ اپنا ردھم واپس لانا چاہتے تھے۔

Hornchurch return for Pakistani Ace Irfan Jnr - CricX

واضح رہے کہ محمد عرفان جونئیراس وقت نیو ساؤتھ ویلز کے ویسٹرن سبرب ڈسٹرکٹ کے لیے گریڈ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

محمد عرفان آسٹریلیا میں مستقل رہائش کا انتظار کر رہے ہیں، جس کے بعد وہ آسٹریلوی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنا راستہ آسان کر سکیں گے۔

عرفان اپنے خاندان کو آسٹریلیا منتقل کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ محمد عرفان نے 2020 نیشنل کپ کے دوران جنوبی پنجاب کے اسکواڈ کے پہلے 11 میں سے باہر ہونے کے بعد آسٹریلیا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر