Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیتھم کی کیریئر بیسٹ اننگ، بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست

Now Reading:

لیتھم کی کیریئر بیسٹ اننگ، بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست

ٹام لیتھم نے ون ڈے کی کیریئر بیسٹ اننگ کھیل کر نیوزی لینڈکو بھارت کے خلاف 7 وکٹوں سے فتح دلوادی۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو بھارت  نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے۔

شریاس ایئر 80، کپتان شیکھر دھون 72 اور شبمان گل 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔سنجو سامسن 36، رشابھ پانت 15 ، سوریا کمار یادیو 4  اور شردل ٹھاکر ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ واشنگٹن سندر 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگیوسن نے 3،3 جبکہ ایڈم ملنے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 3 وکٹس 88 رنز پر گر چکی تھیں تاہم پھر ٹام لیتھم نے کپتان کین  ولیمسن کے ہمراہ 221 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلوادی۔

Advertisement

نیوزی لینڈ نے ہدف 48ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ٹام لیتھم 145 اور کین ولیمسن 94 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے عمران ملک نے 2 اور شردل ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹام لیتھم کو کیریئر بیسٹ اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا  ون ڈے میچ 27 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر