انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل محمد علی کون ہیں؟
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں محمد علی اور ابرار احمد کو پہلی بار کسی بین الاقوامی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کا پوشیدہ ٹیلنٹ مانے جانے کے باوجود بہت سے کرکٹ شائقین اس بات سے لاعلم ہیں کہ محمد علی کون ہے؟
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
محمد علی دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ہیں جو یکم نومبر 1992 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، 30 سالہ فاسٹ بولر نے 22 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی کے دوران محمد علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ میں ابرار احمد کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر قرار پائے۔
فاسٹ بولر نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران 8 میچز میں 22.78 کی اوسط سے 3.27 کی اکانومی کے ساتھ 32 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
موجودہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جب کہ سیریز یکم دسمبر سے 21 دسمبر تک ملک کے تین شہروں میں کھیلی جائے گی۔
پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے 5 دسمبر کے دوران راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا 9 تا 13 دسمبر ملتان اور تیسرا 17 تا 21 دسمبر کے دوران کراچی میں شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے 2005 میں آخری بار ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس سیریز میں پاکستان نے 2-0 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
