Advertisement

گریگ بار کلے بلا مقابلہ آئی سی سی کے دوبارہ چیئرمین منتخب

گریگ بار کلے بلا مقابلہ آئی سی سی کے دوبارہ چیئرمین منتخب

گریگ بار کلے بلا مقابلہ آئی سی سی کے دوبارہ چیئرمین منتخب

گریگ بار کلے بلا مقابلہ آئی سی سی کے دوبارہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں جب کہ جے شاہ بااثر مالیاتی اور تجارتی امور کی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

گریگ بارکلے اپنے حریف زمبابوین کرکٹ کے چیئرمین تونگوا میکولانی کے دستبردار ہونے کے بعد بلا مقابلہ دو سال کے لیے ایک مرتبہ پھر آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

گریگ بارکلے اب 2024 تک آئی سی سی کے چیئرمین کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔

گریگ بارکلے کو 16 مضبوط ووٹوں کی حمایت حاصل تھی اور تونگوا میکولانی کو 6 ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، یہ جاننے کے باجود بھی آئی سی سی بورڈ میں طویل مدتی ڈائریکٹر تونگوا میکولانی نے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

تونگوا میکولانی کو ایشیائی بلاک کے کچھ چھوٹے بلاک کی حمایت حاصل تھی تاہم بی سی سی آئی نے ہمیشہ کی طرح ووٹنگ کے عمل میں بہت زیادہ اثر ڈالا۔

Advertisement

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی بااثر مالیاتی اور تجارتی امور کی کمیٹی میں ایک اہم نشست حاصل کرنا چاہتا تھا جس میں وہ کامیاب بھی رہا۔

واضح رہے کہ بااثر مالیاتی اور تجارتی امور کی کمیٹی نہ صرف آئی سی سی کے ایونٹس کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کرتی ہے بلکہ اس کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ مجموعی آمدنی کو پول کے رکن ممالک میں تقسیم بھی کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Next Article
Exit mobile version