
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
ٹانگ کی انجری کے باعث میر حمزہ کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف یکم دسمبر سے شروع ہونے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے آج 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
قومی اسکواڈ میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر محمد علی کو پہلی بار کسی بین الاقوامی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
محمد وسیم جونیئر اور زاہد محمود کی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ کو قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر سوالات اٹھ رہے ہیں جب کہ شاہین شاہ کی غیر موجودگی میں انہیں متبادل کے طور پر پسند کیا جارہا تھا۔
میر حمزہ نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران صرف چار میچز ہی کھیلے اور فائنل میں انہوں نے سندھ کی ٹیم کی نمائندگی بھی نہیں کی تھی۔
میر حمزہ کے حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’میری حمزہ کی ٹانگ زخمی ہے جس کی وجہ سے انہیں سلیکشن کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا‘۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ان فٹ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کرسکتی جب کہ ٹیم سلیکشن میں صرف مکمل فٹنس والے کھلاڑیوں کو ہی ترجیح دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جب کہ سیریز یکم دسمبر سے 21 دسمبر تک ملک کے تین شہروں میں کھیلی جائے گی۔
پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے 5 دسمبر کے دوران راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا 9 تا 13 دسمبر ملتان اور تیسرا 17 تا 21 دسمبر کے دوران کراچی میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News