
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق سے متعلق ان کے دوستوں کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں جوڑے کے ایک قریبی دوست نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مشہور کراس بارڈر اسٹار جوڑے، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے اور کاغذی کارروائی مکمل ہونے سے پہلے اب صرف رسمی کارروائیاں باقی ہیں۔
مشہور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اس وقت دبئی میں مقیم ہیں جب کہ ان کے شوہر شعیب ملک پاکستان میں ہیں۔
ان کی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر بھی چلی تھیں لیکن یہ ثابت نہیں ہوسکیں۔
لیکن اب جوڑے کے ایک قریبی دوست نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی سرکاری طور پر طلاق ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر کی مینجمنٹ ٹیم کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک باضابطہ طور پر طلاق یافتہ ہیں اور میں اس سے زیادہ انکشاف نہیں کرسکتا لیکن اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ وہ الگ ہوگئے ہیں۔
چند روز قبل دونوں کو طویل عرصے بعد اپنے بیٹے کی سالگرہ مناتے ہوئے ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News