Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا امکان بھی مسترد کردیا

Now Reading:

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا امکان بھی مسترد کردیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا امکان بھی مسترد کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا امکان بھی مسترد کردیا

بھارت کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

گذشتہ کئی دنوں میں یہ بات زیرِ گردش ہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر سائمن اوڈونل کے مطابق میلبرن اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ کے لیے بات چیت جاری ہے۔

سائمن اوڈونل کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹرائنگولر سیریز کا بھی امکان ہے اور ون ڈے سیریز بھی ممکن ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کا آسٹریلیا میں ایک تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنے کا امکان

تاہم اب بی سی سی آئی کے ایک حکام کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی ایک نجی ادارہ نہیں بلکہ حکومتی پالیسیوں کا پابند ہے، اگر مودی حکومت اجازت نہیں دیتی تو دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی سیریز کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باہمی میچز کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، رمیز راجہ نے اے سی سی میٹنگ کے دوران ٹرائنگولر سیریز کی تجویز دی تھی جس کو بھارتی حکومت نے مسترد کردیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں کھیلا گیا تھا جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں صرف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہی مدمقابل آئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر