Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈکپ؛ کیا انجری کے شکار نیمار اگلا میچ کھیل سکیں گے؟

Now Reading:

فیفا ورلڈکپ؛ کیا انجری کے شکار نیمار اگلا میچ کھیل سکیں گے؟
کیا انجری کے شکار نیمار اگلا میچ کھیل سکیں گے؟

کیا انجری کے شکار نیمار اگلا میچ کھیل سکیں گے؟

فیفا ورلڈ کپ میں سربیا کے خلاف میچ کے دوران برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں سربیا کے خلاف لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رازیل فٹبال ٹیم کے کپتان اور فارورڈ پلیئر نیمار کے ٹخنے میں موچ آگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے کھیل کے فوراً بعد تصدیق کی کہ نیمار کے ٹخنے میں موچ آئی ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انجری کے باعث وہ اگلا میچ کھیل سکیں گے یا نہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نیمارکی ایم آرآئی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں نیمار کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔

Advertisement

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ نیمار کا علاج شروع کردیا گیا ہے اور ہمیں پرسکون رہتے ہوئے صبر کرنا چاہیے، ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نیمار کا ورلڈ کپ خطرے میں ہے۔

برازیل ٹیم کے مینجر ٹائٹ کا کہنا ہے کہ ’آپ لوگ فکر نہ کریں، نیمار ورلڈ کپ کھیلیں گے‘۔

واضح رہے کہ قطر فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کا ابتدائی میچ سربیا سے ہوا جس میں انہوں نے 2-0 سے کامیابی اپنے نام کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
محمد عامر کی ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش
اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر