
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 روز قبل میلبر ن کے ہی میدان میں ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن بننے والی ٹیم انگلینڈ کو اسی میدان میں ایک روزہ میچ میں 221 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو کہ غلط فیصلہ ثابت ہوا۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے 269 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔
دونوں کھلاڑی سنچریز بناکر 39ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ٹریوس ہیڈ نے 152 اور ڈیوڈ وارنر نے 106 رنز بنائے۔
ڈیوڈ وارنر نے 1043 دن بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ وہ آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریز اسکور کرنے والوں میں دوسرے نمبر آگئے۔
Into outright second 🇦🇺#AUSvENG pic.twitter.com/2uHpuCqxI0
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 22, 2022
مچل مارش 30، اسٹیو اسمتھ 21 اور مارکس اسٹوئنس 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ایلکس کیری 12 اور مارنس لبوشین 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ میچ کے مقررہ 48 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیت کے لیے 48 اوورز میں 364 رنز کا ہدف ملا۔
انگلینڈ ٹیم آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ کے انفرادی اسکور جتنے رنز بھی نہ بناسکی اور 32 ویں اوور میں 142 رنز پر آل ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
A comprehensive victory helps Australia complete a 3-0 series whitewash against their arch-rivals 👊 #AUSvENG pic.twitter.com/ghGQD2tcLj
— ICC (@ICC) November 22, 2022
جیسن روئے 33، جیمز ونس 22، لیام ڈوسن اور معین علی 18،18 اور سیم کرن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ویلی 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ان کے علاوہ سیم بلنگز 7، اولی اسٹون 4، ڈیوڈ ملان 2، کپتان جوز بٹلر ایک اور کرس ووکس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، کپتان پیٹ کمنز اور شان ایبٹ نے 2،2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹریوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ ڈیوڈ وارنر کو 208 رنز بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News