
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ ٹیم کا اعلان
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے جارہا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے جارہی ہے جس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جو 5 دسمبر تک جاری رہے گا، دوسرا ٹیسٹ 9 تا 13 دسمبر کے دوران ملتان میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مارک ووڈ پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 تا 21 دسمبر کراچی میں شیڈول ہے جب کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ ٹیم ہفتے اور اتوار کی شب اسلام آباد پہنچی تھی۔
تاہم اب انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں لیام لونگ اسٹون ڈیبیو کریں گے جب کہ بین ڈکٹ کی 6 برس بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
AdvertisementBREAKING: Liam Livingstone will make his Test debut for England against Pakistan in Rawalpindi, while Ben Duckett will open the batting after six years out of the side 🏴https://t.co/a56NFOA28a | #PAKvENG pic.twitter.com/2gSiDKWQM5
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 29, 2022
علاوہ ازیں انگلینڈ ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرالی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس،جیک لیچ، اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News