
نیوزی لینڈ کے اسٹار فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے سابق کپتان کرس کینز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹم ساؤتھی نے 3 وکٹیں حاصل کرکے 202 مجموعی وکٹوں کے ساتھ کرس کینز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں چوتھے نمبر آگئے ہیں جبکہ انہیں اس فہرست میں تیسرے نمبر آنے کے لیے صرف دو وکٹیں مزید درکار ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈینیل ویٹوری 297 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں۔
کائل ملز 240 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور کرس ہیرس 203 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
https://twitter.com/ICC/status/1596018782815780867?cxt=HHwWhoCwyY-omaYsAAAA
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News