Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا

Now Reading:

پاکستان اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا
پاکستان اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا

پاکستان اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا

پاکستانی ٹیم اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جو 6 مارچ 2023 سے 20 مارچ 2023 تک جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے بہتر انتخاب کے لیے اتوار کو راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کراچی نائٹس اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہوگا۔

کراچی نائٹس کی کپتانی جعفر قریشی کریں گے جب کہ ٹیم میں ساجد علی، اظہر خان، اقبال شیخ، عاصم ممتاز، مظہر حسین، شاہد داؤد، عمران الحق، جواد علی، نعیم طیب، احمد حیات، عام سبزواری، محمد یوسف اور سہیل مہدی شرکت کریں گے۔

کراچی کنگز میں فواد بیری کپتان، ڈاکٹر اسجد، محمد جاوید، جام نفیس، قمر ابراہیم، آصف صدیقی، منصور خان، عرفان اللہ، خالد یاسین، وحید احمد، آصف مغل، شاکر بھگت اور احسن شکور شامل ہوں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں شامل ہوں گی جب کہ 2020 میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ آئندہ ٹورنامنٹ میں امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی نئی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

Advertisement

ایونٹ کی افتتاحی تقریب 5 مارچ کو منعقد ہوگی جس کے بعد 6 مارچ سے میچز کا انعقاد ہوگا جب کہ 14 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہر ٹیم 6 سے 15 مارچ کے دوران پول میں موجود دیگر ٹیموں کے خلاف چھ راؤنڈ میچز کھیلے گی، ہر پول سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچے گی۔

پول اے میں میزبان جنوبی افریقہ، پاکستان، انگلینڈ، ویلز، بھارت، نمیبیا اور امریکہ شامل ہیں جب کہ پول بی میں دفاعی عالمی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، کینیڈا، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کھلاڑی کے ہمراہ دفتر آؤ اور ٹرافی لے جاؤ، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے خط پر جواب
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر