
محمد حفیظ آئی سی سی کے سفیر کے طور پر آسٹریلیا روانہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے آئی سی سی کے سفیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔
عالمی گورننگ باڈی نے گذشتہ ماہ محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سفیر نامزد کیا تھا جب کہ وہ پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جو اس ٹورنامنٹ میں سفیر کی خدمات انجام دیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں پاکستان کے ابھی مزید دو میچز ہونا باقی ہیں جس میں محمد حفیظ گراؤنڈ پر موجود نظر آئیں گے جب کہ پاکستان کا اگلا مقابلہ 3 نومبر کو جنوبی افریقہ اور 6 نومبر کو بنگلادیش کے خلاف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کا ابرار احمد کو نہ کھلانے پر مایوسی کا اظہار
واضح رہے کہ محمد حفیظ نے رواں سال کے اوائل میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لیتے رہتے ہیں اور قومی اسپورٹس چینل پر بطور تجزیہ نگار بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔
محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2003 میں بنگلادیش کے خلاف ون ڈے میچ سے کیا تھا جس کے بعد وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل کھیلتے آرہے تھے۔
انہوں نے 392 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جس میں 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کا حیدر علی کی بیٹنگ تکنیک پر تشویش کا اظہار
محمد حفیظ نے اپنے کیریئر میں 12 ہزار 780 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی 21 سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے بطور آف اسپنر بھی اپنی خدمات انجام دیں جب کہ محمد حفیظ نے اپنے کیریئر میں 253 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News